سال 2024، شہید یحیی السنوار عرب دنیا کی معروف ترین شخصیت قرار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی فورسز کے ساتھ براہ راست مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے حماس کے سابق سربراہ یحیی السنوار کو 2024 کی معروف ترین عرب شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی حکومت نے فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں کو شہید کرکے ان کے نام کو مٹانے کی کوشش کی لیکن یہ رہنما شہادت کے بعد اسلامی دنیا میں غیر معمولی شہرت اور مقبولیت حاصل کرگئے ہیں۔

اس سلسلے میں 2024 کے اختتام سے چند گھنٹے پہلے مصر کے ایک ادارے نے عرب عوام میں ایک روایتی سروے کے ذریعے سال کی شخصیت کے انتخاب کا اعلان کیا۔

اس سروے میں شرکت کرنے والوں نے حماس کے رہنما شہید یحیی سنوار کو معروف ترین شخصیت قرار دیا۔ سروے میں مقاومتی رہنما کو رائے زیادہ ملنے سے واضح ہوتا ہے کہ عرب دنیا میں مزاحمت اور اس کے شہداء کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

یحییٰ سنوار جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں صہیونی فوج کے ہاتھوں اس وقت شہید ہوئے جب وہ آخری لمحے تک فلسطینی عوام کا دفاع کر رہے تھے۔ صہیونی حکام کے دعووں کے برخلاف، سنوار کبھی بھی زیرِ زمین سرنگوں میں چھپے نہیں رہے بلکہ صہیونی فوج کے ساتھ براہ راست تصادم میں شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *