اوٹاوا: ایر کینڈا کی سینٹ جانس سٹی سے آنے والی پرواز نے ہیلی فیاکس ایرپورٹ صوبہ نووا اسکاشیا میں خراب لینڈنگ کی۔ طیارہ رن وے سے پھسل گیا اور اس کے ایک حصہ میں آگ لگ گئی۔ ایرکینڈا کی پرواز 2259 کو پی اے ایل ایرلائنس چلاتی ہے۔ سی بی سی نیوز نے یہ اطلاع دی۔ مقامی وقت کے مطابق رات 9:30 بجے یہ واقعہ پیش آیا۔
ایرپورٹ کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ طیارہ میں کتنے لوگ سوار تھے۔ مسافرین کو اتار لیا گیا اور ہینگر لے جایا گیا جہاں پیرامیڈکس میں ان کا معائنہ کیا۔
ایک مسافر نے سی بی سی نیوز کو بتایا کہ طیارہ کا ایک پہیہ لینڈنگ کے وقت اچھی طرح کھل نہیں سکا تھا۔ لینڈنگ کے وقت طیارہ بائیں جانب جھک رہا تھا۔ طیارہ کا ایک پَر رن وے سے ٹکرا رہا تھا۔ طیارہ رن وے سے پھسل گیا اور اس کے بائیں جانب آگ لگ گئی۔