نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا کے چمکتے ستاروں راج کپور، محمد رفیع، تپن سنہا اور اکینینی ناگیشور راؤ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات نے
ہندوستانی سنیما کو عالمی سطح پر شناخت دلائی۔مسٹر مودی نے کہا کہ سال 2024 میں ہم فلم انڈسٹری کی کئی عظیم شخصیات کی 100 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان شخصیات نے ہندوستانی سنیما کو عالمی سطح پر پہچان دلائی۔ انہوں نے کہا کہ راج کپور جی نے فلموں کے ذریعے ہندوستان کی سافٹ پاور کو دنیا کے سامنے متعارف کرایا۔ رفیع صاحب کی آواز میں وہ جادو تھا جس نے ہر دل کو چھو لیا۔ ان کی آواز حیرت انگیز تھی۔
عقیدت مندانہ گانے ہوں یا رومانوی گیت، یا درد بھرے گانے ہوں، انھوں نے اپنی آواز سے ہر طرح جذبات کو زندہ کیا۔ ایک آرٹسٹ کی حیثیت سے ان کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج بھی نوجوان نسل اسی جوش و خروش سے ان کے گانے سنتی ہے،یہ لازوال فن کی پہچان ہے۔