حیدرآباد نمائش کے افتتاحی تقریب ملتوی۔ منموہن سنگھ کے سوگ میں یکم جنوری کو نہیں ہوگا افتتاح

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ہر سال منعقد ہونے والی نمائش کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ تاہم نُمائش کی افتتاحی تاریخ ملتوی کر دی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے سوگ کے دنوں کی وجہ سے یکم جنوری کو شروع ہونے

 

والی نمائش کی افتتاحی تقریب 3 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ نمائش کے منتظمین نے بتایا کہ حکومت نے اگلے مہینے کی 2 تاریخ تک سوگ کے دنوں کا اعلان کیا ہے۔ 3 جنوری کو ریونت ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا۔ تقریباً 45 دنوں تک جاری رہنے والی اس نمائش کے لیےتمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 1938 میں حضور نظام کے دور میں شروع ہونے والی نُمائش میں تلگو ریاستوں کے علاوہ ملک کے کونے کونے سے لوگ آتے ہیں۔

 

یہاں جموں و کشمیر کے خشک میوہ جات، ہینڈ کرافٹس، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال سے دستکاری کی اشیاء نمائش کا حصہ ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *