ایئر لائنس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہماری پرواز 6 ای 17 جو ممبئی سے استنبول جانے والی تھی، تکنیکی وجوہات سے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ بیان میں آگے کہا گیا ہے کہ بد قسمتی سے مسئلہ کو حل کرنے اور اسے منزل مقصود تک بھیجنے کی ہماری تمام کوششوں کے باوجود ہمیں بالآخر پرواز منسوخ کرنی پڑی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز میں کم سے کم تین بار تاخیر ہوئی۔ اس دوران مسافروں کو تین بار اتارا اور چڑھایا گیا۔ فائنل ڈپارچر ٹائم کی جانکاری دینے سے پہلے یہ سب ہوتا رہا، وہیں مسافروں میں شامل کچھ طلبا نے ایئرپورٹ پر مظاہرہ شروع کر دیا۔ اطلاع کے مطابق ان لوگوں کا کہنا تھا کہ یا تو ایئر لائن ٹکٹ کے پیسے ری فنڈ کرے یا پھر دوسرے طیارہ کا انتظام کرے۔