عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں شیر خوار بچہ کے قتل کے مقدمہ میں خاتون کو عمر قید کی سزا
حیدرآباد ۔ عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے المناک واقعہ میں ایک معصوم بچے کے قتل کرنے والی خاتون کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ شویتا عمر 21 سال جو اناج پور گاؤں، عبداللہ پورمیٹ منڈل، ضلع رنگا ریڈی کی رہنے والی بتائی گئی ہے، اس نے ذاتی رنجش کے تحت اپنے سگے بھائی کے دو ماہ کے معصوم بچے کو قتل کر دیا تھا۔
یہ خاتون لاولد بتائی گئی ہے اسے اپنی بھاوج سے طنز اور طعنو برداشت کرنے پڑتے تھےجس کی وجہ سے اس نے انتقامیکاروائی کے تحت یہ سنگین جرم کیا۔ یہ واقعہ سال 2021 میں عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن میں پیش آیا تھا۔
ایل بی نگر کے معزز XII ADJ عدالت کے جج پردیپ نائیک نے 31 دسمبر 2024 کو کیس کی سماعت کے بعد شویتا کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی اور 10,000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس کیس میں مجرم خاتون کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 369 (معصوم بچے کا اغوا) اور 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا
اس کیس میں ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر جیوتی ریڈی نے عدالت میں مضبوط دلائل پیش کیے اور مجرم کو سخت سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔