پجاریوں کو 18 ہزار روپے کا اعزازیہ، لیکن اماموں کو 18 ماہ سے نہیں دی تنخواہ، کیجریوال ووٹ کی سیاست کر رہے: کانگریس

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ کیجریوال روزانہ نئے انتخابی اعلانات تو کر رہے ہیں، لیکن دہلی کے ان بزرگوں کا کیا ہوا جو اپنی پنشن کے لیے در در بھٹک رہے ہیں، غریبوں کے راشن کارڈ نہیں بنے، راشن نہیں مل رہا، پانی دینے کا وعدہ کیا تھا، جمنا کی صفائی کا وعدہ کیا تھا… ان سب کا کیا ہوا؟ نئے اعلانات کرنے سے پہلے پرانے وعدوں کو تو پورا کرنا چاہیے، لیکن عآپ نے گزشتہ 11 سالوں میں پرانے کسی بھی منصوبہ کو پورا نہیں کیا۔ ظاہر ہے نئے اعلانات کیجریوال ووٹ کی سیاست کو پیش نظر رکھتے ہوئے کر رہے ہیں۔ دہلی کانگریس صدر یہ بھی کہتے ہیں کہ کیجریوال دہلی والوں کے سامنے ظاہر ہو چکے ہیں، انھوں نے دہلی یا دہلی والوں کے لیے مفت کی پریشانیوں والی ریوڑی دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ عوام ان کے حقیقی چہرے کو دیکھ چکی ہے اور اب صرف وقت کا انتظار کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *