جنوبی کوریا کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثہ کا شکار – 179 مسافر ہلاک

جنوبی کوریا کے میون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں 179 مسافر ہلاک ہو گئے ۔حادثہ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق وجہ لینڈنگ گیئر کی خرابی ہو سکتی ہے۔

 

یہ حادثہ تھائی دارالحکومت بینکاک سے روانہ ہونے والی “جے جو ایئر” کی پرواز 7C2216 کے بوئنگ 737-800 طیارے کے لینڈ کرنے کے دوران پیش آیا، جب طیارہ کنٹرول سے باہر ہو کر حفاظتی دیوار سے ٹکرا گیا اور پھر آگ لگ کر دھماکے سے پھٹ گیا۔

 

حکام کے مطابق طیارہ لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا کہ لینڈنگ گیئر کے مسئلے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ کچھ گواہوں نے کہا کہ طیارہ زمین پر اترتے وقت لینڈنگ گیئر اور ٹائروں نے کام نہیں کیا،

 

اور یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کسی پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اس بات کو مزید تقویت اس وقت ملی جب ایک مقامی ٹی وی چینل نے حادثے کے دوران طیارے کے انجن سے اچانک آگ نکلتے ہوئے دکھایا۔

 

جنوبی کوریا کے فائر چیف لی جیونگ ہیون نے کہا کہ پرندہ ٹکرانے اور موسمی حالات کی وجہ سے لینڈنگ گیئر میں خرابی ہو سکتی ہے۔ حادثے کی ویڈیوز میں بھی یہ نظر آیا کہ طیارہ رن وے پر بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گیا، اور اس دوران لینڈنگ گیئر پیچھے کی طرف تھا۔

 

جے جو ایئر کی کمپنی نے اس حادثے پر معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے حادثے کی روک تھام کے لیے اپنی پوری کوشش کی۔ کمپنی نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

 

یہ حادثہ جنوبی کوریا میں 1997 کے بعد سب سے بڑا فضائی حادثہ ہے، جس میں 228 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ اس حادثے میں 175 مسافر اور 6 عملہ کے ارکان طیارے میں سوار تھے، جن میں سے 2 عملہ کے افراد کو بچا لیا گیا۔ اس حادثے میں طیارہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا۔ حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔

 

اس حادثے پر عارضی صدر چوی سانگ موک نے فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا اور وزارت داخلہ، لینڈ، پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں۔ میون ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کی آمد و رفت کو منسوخ کر دیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *