لفٹ لے کر لوٹ لینے والی دو شاطر خواتین حیدرآباد میں گرفتار

حیدرآباد ۔‌حیدرآباد کی لالہ گوڑہ پولیس نے دو خواتین کو گرفتار کیا ہے جو سڑک پر گاڑی سواروں سے لفٹ مانگ کر ویران علاقوں میں لے جا کر انہیں لوٹ لیا کرتی تھیں۔ ان خواتین کی‌شناخت بھاگیہ ساکن ۔لکاجگیری اور وینیلہ ساکن‌صفیل‌گوڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔

 

یہ دونوں رشتہ دار بتائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں کافی عرصو سے گاڑیوں میں سفر کرنے والوں سے لفٹ مانگ کر انہیں سنسان علاقوں میں لے جاتیں اور رقم کا مطالبہ کرتیں۔ اگر کوئی شخص ان کی بات نہ مانتا تو وہ دھمکی دیا‌کرتی کہ ان پر جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگا کر کیس درج کروائیں گی۔ اس طریقہ کار سے انہوں نے ایک متاثرہ شخص سے 6 نومبر سے اب تک 3 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے۔

 

23 نومبر کو ان خواتین نے دوبارہ متاثرہ شخص کو نشانہ بنایا اور اس کے گھر کے پاس نگرانی کر رہی تھیں۔ متاثرہ شخص نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں خواتین کو گرفتار کر کے انہیں ریمانڈ کردیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق، ان خواتین کے خلاف پہلے بھی مختلف پولیس تھانوں میں اسی طرح کے کئی مقدمات درج کیے جا چک ے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *