کشمیر میں شدید برفباری سے عام زندگی بُری طرح متاثر، ملک سے فضائی اور زمینی رابطہ منقطع

شدید برفباری سے کشمیر کی عام زندگی پوری طرح درہم برہم ہو گئی ہے۔ مسلسل دوسرے دن وادی کا ملک اور دنیا کے باقی حصوں سے فضائی، ریل خدمات اور زمینی رابطہ منقطع رہا۔ نویُگ سرنگ کے دونوں منھانوں پر برفباری اور کئی جگہ بارش سے زمین کھسکنے سے جموں-سری نگر قومی شاہراہ ہفتہ کو دن بھر بند رہی۔ مغل روڈ پر بھی آمد و رفت ٹھپ رہی۔

جموں کے پتنی ٹاپ، نتھا ٹاپ، سناسر میں بھی صبح میں برفباری ہوئی۔ کم روشنی اور رنوے پر جمے برف کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈہ پر دوسرے دن بھی طیاروں کی آمد و رفت بند رہی۔ جموں ایئر پورٹ پر کسی طیارے نے کوئی پرواز نہیں بھری۔ کشمیر میں بجلی اور پانی کی سپلائی بھی بُری طرح متاثر ہو گئی ہے جس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *