سری نگر: جنوبی ضلع کولگام کے بٹہ پورہ علاقے میں دم گھٹنے سے دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ مزید تین کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق کولگام کے ویس بٹہ پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک ہی کنبے کے چار افراد کو بے ہوش پایا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ افراد کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو سالہ بچی کو مردہ قرار دیا۔
ہسپتال ذرائع کے زہریلی گیس کے اخراج سے بچی کی موت واقع ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔