اردن، عوام کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ+ ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی حکومت کے مسلسل مظالم کے بعد مشرق وسطی سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

اردن کے عوام نے دارالحکومت عمان میں مظاہرے کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے اردن اور فلسطین کے پرچم لہراتے ہوئے غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام پر صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرے میں شریک لوگ غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے غنڈوں کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں اور مقاومت کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کررہے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *