حیدرآباد میں بھیانک سڑک حادثہ – 2 سافٹ ویر انجینرس ہلاک

 

حیدرآباد کے مادها پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں رونما دلخراش سڑک حادثہ میں 2 سافٹ ویئر انجینئرس ہلاک ہو گئے

 

بورا بندہ سے تعلق رکھنے والا آکانش کل رات دیر گئے اپنے دوست کے ساتھ بورا بنڈہ سے بذریعہ موٹر سائیکل مادھاپور کی سمت جا رہا تھا کہ راستے میں پروت نگر چوراہے کے قریب ان کی بلیٹ گاڑی بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔

 

اس حادثہ میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرا ہاسپٹل منتقل کرنے پر زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ حالت نشہ میں ڈرائیونگ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *