مرکزنے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسوم اور یادگار بنانے کو لے کر غیر ضروری تنازعہ پیدا کیا: اشوک گہلوت

کانگریس کے سینئر رہنما اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یادگاری مقام کے معاملے پر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کی عزت ہے، جب وہ بولتے تھے تو دنیا سنتی تھی۔ مرکزی حکومت ان کی یادگار بنانے کے لیے سیاست کر رہی ہے۔ کانگریس رہنما نے منموہن سنگھ کے آخری سفر کے لیے راج گھاٹ میں زمین الاٹمنٹ کو لے کر مرکزی حکومت کی وضاحت پر کہا کہ جب زمین دینا ہی تھا تو پہلے ہی کیوں نہیں اعلان کیا؟ جب پورے ملک سے آواز اٹھنے لگی تب جاکر حکومت نے اعلان کیوں کیا؟

انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے ڈاکٹر منموہن سنگھ جی جیسی عظیم شخصیت کی آخری رسوم اور یادگار بنانے کو لے کر غیر ضروری تنازعہ پیدا کیا ہے۔ جس شخصیت کی پوری دنیا میں عزت کی جا رہی ہے، اس شخص کی آخری رسوم حکومت ہند کسی خاص مقام کی جگہ نگم بودھ گھاٹ پر کروا رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *