بہرائچ: اتر پردیش کے بہرائچ ضلع کے گونڈا بہرائچ روڈ پر جمعہ کی رات پولیس اسٹیشن کے سامنے ایک پک اپ گاڑی اور روڈ ویز کی بس کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔
حادثے میں پک اپ ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ گونڈہ سے روڈ ویز کی بس مسافروں کو لے کر بہرائچ آرہی تھی۔
بس رات 10 بجے کے قریب وشور گنج پولیس اسٹیشن پہنچی۔
اسی دوران بہرائچ سے جا رہی ایک پک اپ اور بس کے درمیان آمنے سامنے تصادم ہوا۔ پک اپ گاڑی بری طرح بس سے ٹکرا گئی۔
اس حادثہ میں پک اپ گاڑی کے ڈرائیور رام بہادر کی موت ہوگئی ۔زخمی افرادزیر علاج ہیں۔