تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے 3.21 لاکھ نل کے کنکشن فراہم کئے:سیتکا

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیرپنچایت راج سیتکا نے قانون ساز کونسل میں اعلان کیا کہ کانگریس حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے 3.21 لاکھ نل کے کنکشن فراہم کیے ہیں۔ اجلاس کے دوران اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر سیتکا نے بتایا کہ 2021 تک ریاست کے 53.98 لاکھ گھروں کو 100 فیصد پینے کے پانی کی فراہمی حاصل تھی تاہم، جون اور جولائی میں دیہی علاقوں میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا کہ 4.49 لاکھ گھروں میں نل کنکشن کی کمی ہے۔

 انہوں نے کہا، ”ہم نے 3.21 لاکھ گھروں کو پینے کے پانی کے لئے نل کنکشن فراہم کر دیئے ہیں، لیکن 1.28 لاکھ گھروں کو اب بھی کنکشن کی ضرورت ہے۔ اس خلا کو پُر کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ سیتکا نے نشاندہی کی کہ اگرچہ کہ دیہاتوں کو بلک پانی کی سپلائی ہمیشہ موجود رہی ہے، لیکن طرز زندگی میں تبدیلیوں کی وجہ سے گھریلو نل کنکشنس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

 انہوں نے مشن بھاگیرتا اسکیم میں اہم خامیوں کی طرف بھی اشارہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کئی دور دراز دیہات اور بستیاں اس پروگرام کے تحت پانی سے محروم ہیں۔ مقامی آبی وسائل کے استعمال کے بجائے، حکومت دور دراز علاقوں سے پانی منتقل کر رہی ہے، جس کی وجہ سے مشن بھاگیرتا کے پانی پر اعتماد میں کمی آئی ہے۔ ہم اس اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم چلا رہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *