[]
نئی دہلی: کانگریس رہنما اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے پیر کے روز لوک سبھا میں بنگلہ دیش کے اقلیتوں پر ہو رہے مظالم کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔
پرینکا گاندھی نے زیرو آور میں بات کرتے ہوئے کہا، ’’بنگلہ دیش میں ہندوؤں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف حکومت کو آواز اٹھانی چاہیے۔ بنگلہ دیش حکومت سے بات چیت کرنی چاہیے اور متاثرین کو مکمل حمایت فراہم کرنی چاہیے۔‘‘