عراق کی شام کے ساتھ مشترکہ سرحد کے قریب مشقیں، دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا عزم

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی کمیشن کے رکن یاسر اسکندر نے  شام کی صورت حال کو عراق کے لئے تشویشناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق، شام کی صورت حال کے پیش نظر مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہے۔

اسکندر نے مزید کہا کہ ملک کی وزارت دفاع شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر فوجی دستوں کی تنظیم نو کے ہدف سے گذشتہ دس سالوں میں سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں دہشت گرد عناصر کو عراق کی سرزمین میں دراندازی سے روکنے اور اس ملک کے حساس علاقوں کی حفاظت کے مقصد سے کی جا رہی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *