[]
حیدرآباد: ایک سابق پولیس کانسیبل کو پولیس نے آسانی سے پیسے کمانے کے لیے جسم فروشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ رام گوپال پیٹ انسپکٹر نرسنگ راؤ کے مطابق وجئے واڑہ کا 46 سالہ کلیان شہر کے علاقہ کارخانہ واسوی نگر میں مقیم ہے۔
اسے 1998 میں کانسٹبل کی ملازمت حاصل ہوئی ۔ وہ حیدرآباد سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ میں فرائض انجام دیا کرتا تھا۔ اسے شراب نوشی کی عادت ہو گئی۔ وہ 2018 میں ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی انجام دینے کے دوران جسم فروشی کا اڈہ چلاتے ہوئے پکڑا گیا تھا، بیوی سے اختلافات کی وجہ سے بھی اسکے خلاف مقدمات درج تھے۔ اسے ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
حال ہی میں اس نے رام گوپال پیٹ ، سکندرآباد میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں فلیٹ کرایہ پر حاصل کیا۔ اس نے ریاست اترپردیش کے آگرہ کی 30 سالہ خاتون کے علاوہ ایک اور خاتون کو یہاں لایا اور ان کے ذریعہ جسم فروشی کروارہا تھا۔ باوثوق ذرائع سے پولیس کو اس بات کا پتہ چل گیا پولیس نے دھاوا کرکے کلیان اور دیگر
کو گرفتارکرلیا جبکہ آگرہ کی خاتون کو باز آباد کاری کے مرکز منتقل کردیا گیا۔