[]
استاد ذاکر حسین نے ممبئی کے مشہور سینٹ زیویئر کالج سے تعلیم حاصل کی تھی اور بہت چھوٹی عمر میں امریکہ میں کنسرٹ کیا تھا۔
طبلہ سازاستاد ذاکر حسین کو دل کی تکلیف کے بعد امریکی شہر سین فرانسسکو کے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاں انہوں نے اپنی آخری سانس لی ۔ ذاکر حسین کو پوری دنیا یاد رکھے گی، انہوں نے طبلہ بجا کر لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے۔
واضح رہے کہ ذاکر حسین عظیم طبلہ بجانے والے اللہ رکھا کے بڑے بیٹے تھے۔ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہوں نے ہندوستان اور پوری دنیا میں ایک الگ پہچان بنائی تھی۔ اطلاعات کے مطابق حسین نے اپنے کیریئر میں پانچ گریمی ایوارڈ حاصل کیے ہیں جن میں سے تین اس سال کے شروع میں 66ویں گریمی ایوارڈز میں ملے تھے۔ذاکر حسین، ہندوستان کے سب سے مشہور کلاسیکی موسیقاروں میں سے ایک ہیں ان کو 1988 میں پدم شری، 2002 میں پدم بھوشن اور 2023 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔
ہندوستانی طبلہ ساز اور موسیقار ذاکر حسین 9 مارچ 1951 کو بمبئی میں پیدا ہوئے۔ اگر ہم ذاکر حسین کی تعلیم کی بات کریں تو انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ماہم کے سینٹ مائیکل ہائی اسکول سے حاصل کی اور بعد میں مشہور سینٹ زیویئر کالج، ممبئی سے گریجویشن مکمل کی۔
رپورٹس کے مطابق استاد ذاکر حسین نے اپنا پہلا کنسرٹ صرف 12 سال کی عمر میں امریکہ میں کیاتھا۔ سال 1973میں انہوں نے اپنا پہلا البم ’لیوینگ ان دا میٹریل ورلڈ‘’Living in the Material World’ لانچ کیا۔ وہ نہ صرف ہندوستان بلکہ ہندوستان اور بیرون ملک سب کے پسندیدہ طبلہ بجانے والے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔