دسویں و بارہویں کے طلباء کے اعزاز میں یادگار الوداعی اور تقسیم اسناد کی تقریب

ریاض ۔ نمائندہ اردو لیکس

حسب روایت گریڈ 10 اور 12 بیاچ (2024-25) کے لیے الوداعی اور کانووکیشن کی تقریب کا یاراانٹرنیشنل اسکول کے آڈیٹوریم میں اہتمام کیا گیا۔ ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس لمیٹڈ(TCIL) سی ای او جناب انیش اگروال بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ جب کہ چیف پیٹرن جناب حبیب الرحمن نے اپنی موجودگی نے تقریب کو وقار بخشا۔

 

اپنے خطاب میں پرنسپل محترمہ عاصمہ سلیم صاحبہ نے طلباء کو اپنے آپ پر اعتماد رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔ چیف پیٹرن جناب حبیب الرحمٰن نے طلباء کو علم مصنوعی ذہانت سے لیس ہونے کی تلقین کی۔ ہیڈ مسٹریس رحیمہ بی افضل صاحبہ نےکہا کہ سوشیل میڈیا آج کل ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے لیکن اس کا استعمال آپ کی اثر انداز نہ ہو ہے۔اس لئے سوشیل میڈیا کا استعمال محدود رکھیں تا کہ آپ اپنے وقت کا صحیح استعمال ہو۔

 

مہمان خصوصی مسٹر اگروال نےطلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تناؤ کا شکار نہ ہوں بلکہ اپنے مقاصد کے حصول پر توجہ مرکوز رکھیں۔
تقریب کا آغاز مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو ایوارڈز تقسیم سے ہوا۔ وہ طلباء جنہوں نے تعلیمی، فنون اور کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاتھا۔ بیسٹ آؤٹ گوئنگ اسٹوڈنٹ” کا ایوارڈ گریڈ 10 کے ماسٹر عفان اور مس نزا ٹی بے حاصل کیا۔ جبکہ گریڈ 12 کے ماسٹر ارسلان توقیر اور مس فاطمہ نورین مستحق قرار پائے۔اس کے بعد گریجویشن کی تقریب کا آغاز ہوا۔ گریڈ 12 کے طلباء نے گریجویشن کے لباس میں ملبوس تھے اور وہ بالکل ایسے ہی لگ رہے تھے جیسے دنیا کا سامنا کرنے کے لیے تیار گریجویٹس ہوں۔ مہمانِ خصوصی اور چیف پیٹرن نے گریجویٹس کو اسناد پیش کیں۔ جو دنیا کے سامنے آنے والے چیلنجز اور مواقع کا سامنا کرنے کے لیے ان کی تیاری کی علامت تھی۔ پرنسپل محترمہ عاصمہ سلیم صاحبہ نے تقریب کی صدارت کی۔

 

تقریب نے ایک جذباتی موڑ لیا جب اساتذہ اور طلباء نے اپنے وقت کی یادیں شیئر کیں۔ اس اجتماع میں ان تمام لمحوں کو یاد کیا گیا جو ترقی ،سیکھنے اور دوستی کے سفر کی عکاسی کرتا ہے جس سے سب کو ایک نیا عزم اور فخر کا احساس ہوا۔جب یہ تقریب ختم ہوئی، تو یہ صاف ظاہر تھا کہ یہ صرف ایک الوداعی تقریب نہیں تھی، بلکہ طلباء کی کامیابیوں اور ان کے روشن مستقبل کا جشن تھی۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *