تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کے بھتیجے محمد فیصل کی ولیمہ تقریب – گورنر ؛ چیف منسٹر اور دیگر شخصیات کی شرکت

[]

تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کے بھتیجے محمد فیصل کی ولیمہ تقریب میں سیاست، بزنس، میڈیا اور دیگر شعبوں سے وابستہ  کئی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ یہ تقریب شمس آباد کے کلاسک کنونشن تھری میں منعقد ہوئی۔

 

دلہا محمد فیصل (بی ای – ای سی ای) حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر کے بھتیجے اور ان کے چھوٹے بھائی محمد نعیم الدین کے صاحبزادے ہیں۔ دلہن شیما امرین (ایم بی اے – فائنانس) روشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے محمد خلیل جبران کی بیٹی ہیں۔

 

تقریب میں تلنگانہ کے گورنر جیشنو دیو ورما، چیف منسٹر ریونت ریڈی، اسپیکر پرساد کمار، ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، اور کئی وزراء، ایم پی، ایم ایل اے، ایم ایل سی اور مختلف کارپوریشنز کے چیئرمین نے شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *