حیدرآباد میں مزید بارش نہیں ہوگی، گرمی کی شدت میں اضافہ کی پیش قیاسی

[]

حیدرآباد: حیدرآباد میں اب مزید بارش نہیں ہوگی کیونکہ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے شہر کے لئے منگل سے اپریل کے آخر تک خشک موسم کی پیش قیاسی کی ہے۔

یہ پیشین گوئی شدید درجہ حرارت میں دوبارہ اضافہ کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ یہ 41 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

شہر میں گزشتہ تین دنوں کے دوران موسم ابر آلور رہنے کے باعث شہریوں کو کسی قدر راحت ملی تھی۔ ابر آلود آسمان اور ہلکی سے درمیانی بارش نے شہر کے لوگوں کو کچھ راحت فراہم کی تھی

تاہم آئندہ بارشوں کا سلسلہ بند ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران بارش کی کوئی توقع نہیں ہے۔ کل یعنی پیر کے روز درجہ حرارت میں اضافہ ہوا جس سے شدید گرمی کے دوبارہ آغاز کا اشارہ ملتا ہے۔

پیر کے دن شہر کے علاقہ خواجہ گوڑہ میں درجہ حرارت 42.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد بنسی لال پیٹ میں 42.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

اضلاع میں نلگنڈہ کے ٹیکیا تانڈے میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

جبکہ اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نظام آباد، جگتیال، نرمل اور کاماریڈی میں بہت ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہی ہوگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *