ظفر سریش والا کا خیر مقدم منجانب “ماسا اسپشلائزڈ کنسٹرکشن کمپینی” ریاض

[]

ریاض ۔ کے این واصف

جمہوریت میں ووٹ کا استعمال ملک کے ہر شہری کا فرض۔ جمہوریت نے ایک سیکولر، انصاف پسند حکومت کی تشکیل کی طاقت عوام کے ہاتھ دی ہے۔ عوام دانشمندی سے اپنی جمہوری طاقت اور ووٹنگ کے حق کا استعمال کرے۔ ان خیالات کا اظہار ملک کی ممتاز شخصیت ظفر سریش والا نے کیا۔ وہ ماشاگروپ کی اہتمام کردہ اپنی خیرمقدمی تقریب سے مخاطب تھے۔ ماشا کنسٹرکشن کمپنی کا شمار سعودی عرب کی اعلی معیاری، بڑی کمپنیون مین ہوتاہے۔ اس کمپنی کے چیرمین انجینئر ایم اے نعیم ہیں جن کا تعلق ہندوستان کی ریاست تلنگانہ سے ہے۔

 

ہندوستان کے معروف صنعت کار، صاحب خیر، ماہر تعلیم اور سابق چانسلر مولانا آزاد اردو یونیورسٹی، حیدرآباد ظفر سریش والا ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہے۔ ظفر سریش والا نے مزید کہا کہ تعلیم کامیابی کی کلید ہے۔ انھون نے کہا کہ آج کا دور مسابقت کا دور ہے۔ اپنے شعبہ میں مہارت حاصل کرنے والوں کو ہی کامیابی ملتی ہے۔ سریش والا نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ حصول علم پر توجہ کرے۔ انھون نے کہا کہ صرف گریجویٹ ہوجانا کافی نہین، مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ بیوروکریٹس حکومت کی ریرڑھ ہوتے ہیں۔

 

ماشا گروپ کی جانب سے اہتمام کردہ “ظفر سریش والا سے ملاقات” پروگرام مین عبدالباری نے ہیڈ آف PMO کے خیر مقدمی کلمات کے بعد کمیونٹی لیڈر ڈاکٹر اشرف علی نے مہمان خصوصی کو گلدستہ پیش کیا۔ سلطان مظہرالدین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ القصر ہالیڈے ان ہوٹل میں منعقد اس تقریب میں ہندوستانی کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ آخر میں ظفر سریش والا نے حاضرین کے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *