عورت اور اسلامی معاشرہ کے عنوان پر جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند خواتین کا نفرنس کا عید گاہ میر عالم میں ہفتہ سے آغاز

حیدر آباد / 9جنوری ( پریس نوٹ ) جناب سید شاہ نور الحق قادری ایڈوکیٹ صدر اسقبالیہ، ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلی اعلیٰ جامعة المؤمنات ، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری معتمد نشر واشاعت نے جامعۃ المؤمنات مغلپورہ حیدر آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین و طالبات میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور انکو دینی وعصری علوم سے آراستہ کرنے کی غرض سے 1991ء میں مولانا مفتی ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری کامل الحدیث جامعہ نظامیہ نے تو کل کے اساس پر صرف پانچ طالبات کے ذریعہ جامعۃ المؤمنات کی بنیاد ڈالی ۔ اس جامعہ میں فی الوقت (2500) طالبات زیر تعلیم ہے اور دار الاقامہ ( ہاسٹل ) میں (400) طالبات قیام وطعام کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہی ہیں، جامعہ المؤمنات کے زیر اہتمام دو یومی کل ہند خواتین خواتین کا کانفرنس جو11 / جنوری صبح نو بجے آغاز ہوکر بارہ جنوری عشاء بروز ہفتہ اتوار کوعید گاہ میر عالم نزد زو پارک حیدر آباد میں منعقد ہونے والی ہے جس کا مرکزی موضوع : ” عورت اور اسلامی معاشرہ جنکے ذیلی موضوعات حسب ذیل ہیں ۔ عورت قبل اسلام ، طلاق و خلع کا اسلامی نظام، طہارت و نظافت , مشتر کہ خاندان اور عصر حاضر * ادائیگی مہر کی اہمیت اور ہمارا معاشرہ * حجاب اسلامی نظام یا طرز فیشن + ساس و بہو کے آپسی حقوق + علاج و معالجہ کی شرعی حیثیت +دعوت و تبلیغ اور مسلم خواتین کی ذمہ داریاں + حلال و حرام جانوروں کے احکام + خودکشی کے اسباب وسد باب+ مسلمانوں کے زوال کے اسباب- مسلم معاشرہ اور فضول خرچی+ مغربی تہذیب اور اسکے مضر اثرات + خدمت خلق اور ہماری ذمہ داریاں+ بیوہ اور یتیموں کی کفالت کا شرعی حکم + مہمان کی ضیافت اسلامی کی نظر میں + مسلم خواتین اور انفاق فی سبیل اللہ+ صبر وقناعت پسندی رضا الہی کا ذریعہ+ روح کی تازگی کیلئے علم تصوف کی اہمیت + شوہر بیوی کے حقوق اسلام کی نظر میں + تحریک صلوۃ اور خواتین کی ذمہ داریاں عصر حاضر میں شرعی عدالتوں کی ضرورت + فروغ دین کے لئے صحابیات کی قربانیاں + موجودہ دور کے عملیات اور مسلم خواتین * انٹرنیٹ کے ذریعہ نکاح اور طلاق کے احکام +شادی و ولیمہ کی محفلوں میں فضول خرچی کی ممانعت + شادی میں جہیز کا مطالبہ اور مروجہ رسم کا شرعی حکم +اس دویومی کل ہند خواتین کا نفرنس کا تفصیلی نظام العمل حسب ہے 11 جنوری بروز ہفتہ ( اجلاس اول افتتاحیه ): صبح 9 – 10 بجے دن : – بزم اطفال صبح 10 بجے تا 2 / بجے دوپہر ۔ علماء و مفتیان کرام و پروفیسرس کے خطابات ہونگے ان کے علاوہ کلیہ البنين جامعۃ المومنات کے فارغ التحصیل طلباء کو اسناد خلعتیں بدست مہمانان خصوصی عطا کئے جائینگے ۔ دوپہر 2 بجے تا عشاء – خواتین عالمات و مفتیات و پروفیسرس کے ایمان افروز خطابات کے علاوہ جدید مسائل فقہیہ پر فقہی مذاکرہ و مناظرہ اور حضور ﷺ کی سنتوں کو عملی طور پر پیش کیا جائیگا ۔ 12 جنوری بروز اتوار ( اجلاس دوم اختتامی ) بعد نماز فجر/ تا تا 10 بجے دن : ۔ درس تفسیر ، درس حدیث ، درس فقہ کے علاوہ نوافل نماز کی فضیلتیں سنت رسول ﷺ کی افادیت پر روشنی ڈالی جائیگی صبح 10 / تا 1 بجے دن خواتین عالمات و مفتیات و پروفیسرس بزبان عربی اردو، انگریزی، ہندی، آسامی ، کشمیری ، مرٹھی، تلگو زبانوں میں مخاطب کریں گیں ۔ بعد ظهر تا قبل مغرب، نعتیہ بیت بازی ، حلقہ جات کے ذریعہ اسلام کی بنیادی معلومات ، نعت شریف کی عملی مشق علمی مذاکرہ مختلف اصلاحی عناوین پر خواتین مفتیات کے خطابات ہونگے ۔ اس کا نفرنس کا افتتاح مفکر اسلام زین الفقہاء حضرت علامه مولانا مفتی خلیل احمد امیرجامعہ جامعہ نظامی کی دعائیہ کلمات سے ہوگا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی (ایم پی حیدر آباد و صدر مجلس اتحاد المسلمین ) جناب الحاج محمدمحمد علی ایم ایل سی و( سابقہ وزیر داخلہ تلنگانہ اسٹیٹ ) ، جناب محمد مبین ( یم یل اے حلقہ بہادر پورہ)، جناب طارق انصاری (صدرنشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ ) مولانا مفتی حافظ محمد وجیہ اللّٰہ سبحانی نقشبندی، ڈاکٹر مولانا حافظ محمد مظفر حسین خاں بندہ نوازی ، سید عظمت الله حسینی ( صدرنشین وقف بورڈ تلنگانہ )، ، مولانا احمد حسن رضوی القادری، مولانا حسان فاروقی (امیر سنی دعوت اسلامی ) مولانا سید شاہ درویش محی الدین قادری مرتضی پاشاہ ، مولا نا سادات پیر بغدادی ، ڈاکٹر پروفیسر مفتی سراج الرحمن الفاروقی نقشبندی ، ڈاکٹر مفتی لیس یم سراج الدین ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری، حضرت مولانا ابوحمد موسیٰ بن عبد الجلیل باحجاج ، شرکت کریں گے۔ خطبہ استقبالیہ جناب سید شاه نور الحق قادری ضد ر استقبالیہ ادا کریں گے۔ اس کا نفرنس کو پروفیسر ڈاکٹر حافظ قمر النساء بیگم سابقہ صدر شعبہ عربی عثمانیہ، ڈاکٹر مفتیہ شکیلہ کوثر ( کشمیر ) ، ڈاکٹر مفتی عظمی سلطانہ ( یوپی ) ، مفتیہ واجدہ خاتون ( پنجاب ) ، ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین ( پرنسپل و شیخ الحدیث جامعة المؤمنات ) ، ڈاکٹر مفتیہ ناظمہ عزیز شیخ الفقہ جامعۃ المؤمنات ، ڈاکٹر مفتیہ ناز یہ عزیز (آندھرا پردیش ) ، ڈاکٹر مفتیہ فرحت جابر (مٹھی ) ، ڈاکٹر مفتیہ شفقت فاطمہ ( بیجا پور ) ، سیدہ اطہر جعفری (کرناٹک)، ڈاکٹر مفتیہ محمدی نوری صباء (کرناٹک) ، ڈاکٹر مفتیہ سیدہ عشرت بیگم ، ڈاکٹر مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ مؤمناتی ، ڈاکٹر مفتیہ نسرین سلطانہ کے علاوہ ممتاز جید علماء و مفتیان کرام و پر و فیسرس ( مردو خواتین ) مخاطب کریں گے ۔ اس موقع پر خطاطی کی نمائش اور آثار مبارک کی زیارت کروائی جائیگی ۔ اس موقع پر چار کتب ہی ہموار اور ہمارا طرز عمل از : ڈاکٹر مفقیہ حافظه رضوانه زرین پرنسپل وشیخ الحدیث جامعۃ المؤمنات چی حیدر آباد تاریخی پس منظر میں از : ڈاکٹر مفتیہ ناظمہ عزیز مؤمناتی شیخ الفقہ جامعة المؤمنات مسلم عورت اور مختلف شعبہ حیات از: ڈاکٹر مفتیہ تہمینہ تحسین مؤمناتی شیخ الادب جامعة المؤمنات نظام زكوة قديم وجدید مسائل از : ڈاکٹر مفتیہ صدیقه فاطمه مؤمناتی نائب شیخ الادب کی رسم اجراء بدست مہمان خصوصی عمل میں لائی جائیگی ۔ شرکاء کیلئے مفت سروس و طعام کا نظم رہے گا ۔ کانفرنس کا اختتام ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی وناظم اعلی جامعۃ المؤمنات کے حلقہ ذکر اجتماعی دعا سلام پر ہوگا۔ اس پر یس کا نفرنس میں جناب محمداحمد پاشاہ مفتی عبدالواسع احمد صوفی مفتی عبدالرحیم شریک رہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *