[]
حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام
ضلع نظام آباد و کاماریڈی کے عازمین حج 2024ء کا دوسراتربیتی اجتماع
نظام آباد: 22/اپریل (اردو لیکس) محمد نصیر الدین جنرل سکریٹری حج سوسائٹی نظام آباد کی اطلاع کے بموجب حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام مولانا شیخ اسمعیل عارفی صاحب مدظلہ العالی صدر حج سوسائٹٰ نظام آباد کی زیر سرپرستی ضلع نظام آباد و ضلع کاماریڈٰ کے عازمین حج 2024ء کا دوسر اتربیتی اجتماع ان شاء اللہ بتاریخ 30/اپریل 2024ء بروز منگل بوقت 10بجے صبح تا 4بجے سہ پہر بمقام نظام پیالیس فنکشن ہال، بودھن روڈ، نظام آباد منعقد ہوگا۔ مشہور عالم دین مولانا عبید الرحمن اظہر صاحب مدظلہ العالی خطیب و امام مسجد ٹین پوش، لال ٹیکری حیدرآباد مناسک حج و عمرہ پر تفصیلی خطاب فرمائیں گے۔ پاسبان ملت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ العالی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش اجتماع کی صدارت فرمائیں گے۔ جناب محمد علی شبیر مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیت و کمزور طبقات مہمان خصوصی ہوں گے۔ جناب پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش بطور اعزازی مہمان شرکت فرمائیں گے۔ مولانا لئیق احمد صاحب قاسمی مدظلہ العالی خطیب وامام جامع مسجد شکر نگر بودھن نگرانی فرمائیں گے۔ ضلع نظام آباد و ضلع کاماریڈی کے تمام عازمین حج مرد و خواتین سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ بہ پابندی وقت اس تربیتی اجتماع میں شرکت فرماکر مستفید ہوں۔ نماز ظہر ٹھیک 2/بجے ادا کی جائے گی اور بعد نماز ظہر انہ کا نظم بھی رہے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد اظہر فاروقی نائب صدر سے 9848755386پر اور وسیم احمد خان خازن سے موبائیل نمبر 9505384786 پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔