رفح پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18فلسطینی جاں بحق

[]

رفح(غزہ پٹی): جنوبی غزہ کے شہر رفح پر کل رات اسرائیل کے حملوں میں 18افراد بشمول 14بچے جاں بحق ہوئے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

امریکہ اپنے قریبی حلیف کو مزید کئی بلین ڈالر کی فوجی امداد منظورکرنے والا ہے۔ اسرائیل رفح پر تقریباً روزانہ کئی فضائی حملے کررہا ہے جہاں غزہ کی 23لاکھ آبادی کا نصف سے زائد حصہ پناہ لئے ہوئے ہے۔

اسرائیل نے یہ بھی عہدکیاہے کہ وہ مصر کی سرحد سے متصل شہر میں اپنی زمینی کاروائی کو وسعت دے گا حالانکہ امریکہ کے بشمول کئی ممالک اس سے تحمل برتنے کو کہہ رہے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان نے ہفتہ کے دن26 بلین امریکی ڈالر کے پیاکیج کو منظوری دی جس میں 9بلین امریکی ڈالر کی انسانی امداد برائے غزہ شامل ہے۔ اسرائیل اور حماس کی جنگ میں 34ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

غزہ کے دوبڑے شہر تباہ ہوگئے۔ 80 فیصد آبادی بے گھر ہوئی۔ جنگ اب 7 ویں مہینے میں داخل ہوچکی ہے۔ فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اس نے مغربی کنارہ کے نورشمس اربن رفیوجی کیمپ پر اسرائیل کے حملہ کے بعد جملہ 14نعشیں نکالی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *