حیدرآباد: سدی پیٹ ضلع میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کونڈا پوچما ساگر جھیل میں گر کر 5 نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ویک اینڈ کے موقع پر تفریح کیلئے آئے یہ نوجوان حادثہ کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے مشیرباد علاقہ سے تعلق رکھنے والے 7 نوجوان آج صبح کونڈا پوچما ساگر کا نظارہ کرنے آئے تھے۔ اس دوران، وہ سب ڈیم کے پانی میں گر گئے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر انہیں بچانے کی کوشش کی، تاہم پانچ نوجوان، جن کی شناخت دھنش، لوہیت، دنیشور، ساحل، اور جنیت کے طور پر ہوئی ہے، موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔
دو دیگر نوجوانوں کو مقامی افراد کی مدد سے بحفاظت بچا لیا گیا۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔