تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے ایک ڈیم میں حیدرآباد کے 5 نوجوان غرق – تفریح کے دوران سیلفی لیتے ہوئے حادثہ

تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں 5 نوجوان ڈیم میں غرق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے مشیرباد علاقے سے تعلق رکھنے والے 7 نوجوان دوست ویک اینڈ کے موقع پر تفریح کے لیے کنڈا پوچمماں ساگر ڈیم کی سیر پر نکلے تھے

 

۔ یہ جھیل اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے اور اکثر سیاح یہاں آتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے یہ سفر ان نوجوانوں کے لیے آخری ثابت ہوا۔

 

تفریح کے دوران، سیلفی لیتے ہوئے دو نوجوان ڈیم کے پانی میں گر گئے انھیں بچانے کی کوشش میں باقی پانچ بھی پانی میں کود پڑے۔ مقامی لوگوں نے حادثہ دیکھتے ہی فوری طور پر ان کو بچانے کی کوشش کی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں،

 

لیکن بدقسمتی سے پانچ نوجوانوں کو پانی سے زندہ نہ نکالا جا سکا اور وہ پانی میں ہی غرق ہوگئے۔ باقی دو نوجوانوں کو بحفاظت پانی سے نکال لیا گیا۔ جن کی شناخت محمد ابراہیم اور مرونگ کی حیثیت سے ہوئی ہے

 

مرنے والوں کی شناخت دھنش، لوہیت، دنیشور، ساحل اور جتن کے طور پر ہوئی ہے۔ ان نوجوانوں کی اچانک موت نے ان کے گھر والوں اور دوستوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پانی میں غرق ہونے سے کچھ دیر قبل پانی میں مستی کرتے ہوئے 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *