[]
پٹنہ: نتش کمارنے ایک نیا تنازعہ چھیڑ دیا جب انہوں نے اپنے سابق حلیف کے ”کئی بچوں“ کے سلسلہ میں ان پر طنز کیا۔
نتن کمار نے جو کٹیہار میں این ڈی اے کے لوک سبھا امیدوار دلال چندر گوسوامی کی تائید میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ آج کل بعض افراد ہر چیز پر دعوی کرتے ہیں ان لوگوں نے ہٹائے جانے پر اپنی بیویوں کو مقرر کیا تھا۔ آج کل ان کے بچے میدان میں ہیں۔
چیف منسٹر نے کہاکہ انہوں نے اتنے زیادہ بچے پیدا کئے کیا کسی کو ایسا کرناچاہئے۔ چیف منسٹر نے کسی کا نام تو نہیں لیا لیکن وہ وضع لالو پرساد کے خاندان کو نشانہ تنقید بنارہے تھے۔
لالو کے خاندان میں ان کی بیوی رابڑی دیوی بھی شامل ہیں جو چارہ اسکام کیس کے سلسلہ میں لالو پرساد کو جیل ہونے کے بعد اس وقت کی چیف منسٹر بنی تھیں۔
نتیش کمار نے مزید کہاکہ اب ان لوگوں نے اپنے لڑکوں‘ بیٹیوں اور دوسروں کو بھی شامل کرلیا ہے۔ یہ لوگ ہر جگہ کچھ نہ کچھ کہتے رہتے ہیں اور پرانی چیزیں بھول جاتے ہیں۔
اسی لیے میں سب کو یہ بتاناچاہتاہوں کہ اس وقت کوئی کام نہیں ہوتا تھا۔ لوگ باہر نہیں نکل سکتے تھے۔ کوئی سڑکیں یا تعلیم نہیں تھی۔ لالو یادو کے لڑکے تیجسوی یادو نے سوال کیا کہ آیا ایسے شخصی تبصروں کے بہار کے عوام کو کوئی فائدہ ہوگا۔