22/اپریل کو چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا دورہ نظام آباد

[]

نظام آباد21/اپریل. (اردو لیکس) چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی بروز پیر 22/اپریل کا دورہ نظام آباد کرنے والے ہیں اس خصوص میں تلنگانہ حکومتی مشیر برائے اقلیت و کمزور طبقات محمد علی شبیر نے ضلع کےسینئر کانگریس پارٹی قائدین کے ہمراہ اولڈ کلکٹریٹ گراونڈ پہنچ کر کانگریس پارٹی کے جلسہ عام کیلئے ہنگامی خطوط پر جاری کاموں کا جائزہ لیا.

 

اس موقع پر محمد علی شبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 22/اپریل بروز پیر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی عادل آباد میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے پروگرام میں شرکت کے بعد ٹھیک دوپہر 12:30 بجے نظام آباد تشریف لائیں گے اسی کے ساتھ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی حلقہ پارلیمان نظام آباد سے کانگریس امیدوار جیون ریڈی کے پرچہ نامزدگی میں حصہ لینگے بعد ازاں 1 بجے اولڈ کلکٹریٹ گراونڈ پر منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ عام سے عوام کو مخاطب کریں گے.

 

محمد علی شبیر نے ضلع و شہر نظام آباد کے سماج کے تمام طبقات کی عوام کو کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے. اس موقع پر تلنگانہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر کے ہمراہ ریاستی سیکرٹری کانگریس گڑگو گنگا دھر. سٹی صدر کانگریس کیشو وینو. سابقہ صدر وقف بورڈ نظام آباد جاوید اکرم. این رتناکر. سینئر کانگریس پارٹی لیڈر و سابقہ بورڈ آف گورنرز اُردو اکیڈمی نظام آباد سید نجیب علی ایڈوکیٹ زونل صدر نظام آباد آل انڈیا قومی تنظیم سمیر احمد. سینئر قائد کانگریس اشفاق احمد خان پاپا. سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم. ٹی پی سی سی سیکرٹری محمد الیاس.

 

سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس. سابقہ کارپوریٹرس مجاہد خان. محمد مصباح الدین. قائد کانگریس جاوید خان. مجاہد خان. کانگریس بلاک صدر عبود بن ہمدان و دیگر کانگریس پارٹی قائدین و نوجوان موجود تھے.

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *