ایران کے قبضے میں لیے گئے اسرائیلی جہاز سے ہندوستانی خاتون رہا، وطن واپس

[]

نئی دہلی: ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے قبضے میں لیے گئے اسرائیلی جہاز پر موجود عملے میں شامل ایک ہندوستانی خاتون کو رہا کر دیا گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جہاز پر موجود باقی 16 ہندوستانی شہریوں کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے۔

وزیر خارجہ جے شنکر نے رواں ہفتے بھارتی عملے کی رہائی کیلیے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر سے بات کی تھی، ہندوستانی شہری خیریت سے اور اپنے گھر والوں سے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی بحریہ نے 13 اپریل کو آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات سے ہندوستانی جانے والے اسرائیلی مال بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا تھا۔ میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قبضے میں لئے گئے جہاز میں عملے کے 17 ہندوستانی ، 2 پاکستانی، 4 فلپائنی، 1 روسی اور 1 ایسٹونیا کا شہری شامل تھا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *