وائی ایس آر کانگریس کی غریب امیدوار161کروڑ اثاثوں کی مالک

[]

امراوتی: آندھرا پردیش کے حلقہ اسمبلی پمگنور کے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے امیدوار بی رینو کا جنہیں حالیہ دنوں چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے غریب قرار دیا تھا، 161.21 کروڑ مالیت کے خاندان کے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔

 ضلع کرنول کے حلقہ یمگنور کے اسمبلی انتخابات میں پرچہ نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ داخل کرتے ہوئے سابق ایم پی نے اپنے خاندان کے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔ حلف نامہ کے مطابق رینو کا اور ان کے شوہر شیوا سنیل کانت کے پاس منقولہ اثاثہ جات142.46کروڑ روپے ہیں۔ جبکہ غیر منقولہ اثاثہ18.75 کروڑ روپے بتائے گئے ہیں۔

ان پر 7.82کروڑ کے واجبات بھی ہیں۔ خاتون تاجررینوکا کو آٹو موبائل کی ڈیلرشپ ہے۔ علاوہ ازیں وہ ہوٹلوں اور تعلیمی اداروں کی مالکن بھی ہیں۔بُٹہ کنونشن بھی ان کی ذاتی ملکیت ہے۔ دن کے اثاثوں میں شہر حیدرآباد کے مادھا پور اور عزت نگر میں پلاٹس اور عمارتیں بھی شامل ہیں۔

2014 میں رینوکا، امیرترین پارلیمنٹرین تھیں تب انہوں نے 242.62 کروڑ کے اپنے اثاثوں کا اعلان کیا تھا۔2017میں انہوں نے حلقہ لوک سبھا کرنول سے وائی ایس آر سی پی ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے اپنے قریبی حریف ٹی ڈی پی امیدوار بی ٹی نائیڈو کو44ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ وہ، اس وقت کی حمراں جماعت ٹی ڈی پی میں شامل ہوگئی تھیں تاہم 2019 کے انتخابات سے چند ہفتوں قبل وہ دوبارہ وائی ایس آرکانگریس پارٹی میں واپس آگئی تھیں۔

 کیونکہ ٹی ڈی پی نے حلقہ کرنول سے کوٹلہ جیہ سوریہ پرکاش ریڈی کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ حالیہ دنوں چیف منسٹر جگن نے کرنول میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رینو کا کو غریب امیدوار قرار دیا تھا اور کہا کہ ان کے (رینوکا) کے اثاثہ جات محدود ہیں۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *