[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنطیم حزب اللہ نے مقبوضہ علاقے “عرب العرامشہ” میں واقع صہیونی فوجی مرکز پر حملہ کیا تھا۔ صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کے عین وقت صہیونی اعلی دفاعی حکام موجود تھے۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کو صہیونی اعلی افسران کی فوجی مرکز میں موجودگی کے بارے میں علم تھا اور دقیق معلومات کی بنیاد پر ہی بروقت فوجی مرکز پر حملہ کیا تھا۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے سوال اٹھایا ہے کہ عرب العرامشہ کے فوجی مرکز میں حزب اللہ کے حملے کے دوران اعلی افسران کی موجودگی کے بارے میں مقاومتی تنظیم کو کیسے پتہ چلا؟
یاد رہے کہ حزب اللہ نے گذشتہ روز عرب العرامشہ میں صہیونی فوجی مرکز ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا جس میں کئی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
صہیونی فوج کے مطابق حزب اللہ کے حملے میں 14 فوجی زخمی ہوگئے ہیں جن میں 6 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔