تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر کے بھتیجے کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

[]

حیدرآباد۔ بی آر ایس کے سربراہ اور سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی بھائی کے لڑکے کے خلاف حیدرآباد میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

بنجارہ ہلز پولیس نے چندرشیکھر راؤ کے بھائی کے بیٹے کناراؤ کے علاوہ دیگر پانچ افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ ایک سافٹ ویر انجینئر نے ان کے خلاف دھمکا کر رقم وصول کرنے اور گیسٹ ہاؤس میں بند کر کے حملہ کرنے کی شکایت کی ہے۔ سافٹ انجینیئر وجے وردھن راؤ نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ ایک مسئلہ کی یکسوئی کے لیے کنا راؤ سے رجوع ہوئے تھے۔ انہیں گیسٹ ہاؤس میں بند کیا گیا اور دھمکا کر 60 لاکھ روپے نقد رقم کے علاوہ 97 تولہ سونا چھین لیا گیا۔

 

پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ حال ہی میں منے گوڑہ میں ایک اراضی پر قبضہ کی کوشش کے معاملے میں کناراؤ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا جا چکا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *