[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست شکاگو میں ہزاروں لوگوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر احتجاج کیا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے ائیرپورٹ کی طرف جانے والے راستوں کو بند کرکے ہوائی اڈے کو معطل کردیا۔