مرکزی وزیرکشن ریڈی کا مسح (MASAH) کمپنی کی جانب سے ریاض میں پروقار خیر مقدم

ریاض ۔ کے این واصف

خلیجی ممالک میں برسر کار ہندوستانی تارکین وطن نے گلف میں ملک کا پرچم بلند کیا ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کانکنی کشن ریڈی نے کہی۔ وہ منگل کی رات MASAH Construction co کی جانب سے ان کے اعزاز مین منعقد خیرمقدمی تقریب سے مخاطب تھے۔ کشن ریڈی ریاض میں منعقد کانکنی کانفرنس کے سلسلہ مین سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

 

کشن ریڈی نے مزید کہا انھیں یہ جاں کرمسرت ہوئی کہ سعودی عرب میں تحریر بسے 2.6 ملین ہندوستانیون میں جہاں بڑی تعداد تعمیراتی مزدور ہیں ان میں عمارتیں تعمیر کرنے والی کمپنیوں کے مالکان بھی ہیں جس کی سب سے بڑی مثال انجینئرمحمد عبدالنعیم، چیرمین مسح کنسٹرکشن کمپنی ہے جو سعودی عرب کی ایک بہت بڑی تعمیراتی کمپنی کے چیرمین ہین۔ اور اس مین مزید خوشی و فخر کی بات یہ ہے کہ انجینئر نعیم کا تعلق ریاست تلنگانہ (نظام آباد) سے ہے۔

 

کشن ریڈی نے حاضرین جن میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والوں کی اکثریت تھی سے کہا کہ یہاں رہتے ہوئے یا وطن واپس آکر ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ کانکنی کے میدان میں انوسٹ کرنے اور فائدہ حاصل کرنے کے روشن امکانات ہیں۔ کشن ریڈی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب کی قیادت اپنے اپنے ملک کو تیزی سے ترقی دے رہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آج ہندوستان کے ہائی ویز دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ہندوستان اگلے تین سال میں دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پہلی بار سعودی عرب آئے ہیں۔

 

ریاض میں انہیں جو اپنائیت اور خلوص ملاوہ انھیں کہیں اور نہیں ملا حالانکہ انھوں نے بہت سے ممالک کے دورے کئے ہیں۔ آخر میں انھوں نے مسح کنسٹرکشن کمپنی، سعودی عرب تلگو اسوسی ایشن اور تمام حاضرین ستائش اور محبتوں کے لئے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی بات ختم کی۔ داعی محفل و چیرمین مسح کنسٹرکشن کمپنی انجینئر محمد عبدالنعیم نے اپنے خطاب ہین صاحب محفل کشن ریڈی سے خوہش کہ وہ ریاست تلنگانہ میں سرمایہ کارون کو راغب کرنے سہولتین فراہم کرنے کی مساعی کریں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر موصوف پہلی بار سعودی عرب آئے ہیں جبکہ یہاں لاکھوں کی تعداد مین تلنگانہ کے لوگ آباد ہیں۔

 

انجینئر نعیم نے خواہش کہ کشن ریڈی جب بھی موقع ملے یہاں آئین اور اپنی ریاست کے باشندوں کی کارکردگی، ترقی و کامرانی کا نظارہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ یہاں ہماری کامیابی میں سعودی حکومت اور سفارت خانہ ہند کے تعاون و سرپرستی کا بڑا دخل ہے۔ نائب سفیر ہند ابو ماتھن جارج نے چیرمین مسح کمپنی انجینئر عبدالنعیم کی ستائش کی کہ انھون اس تقریب کا اہتمام کرکے ہم سب کو مرکزی وزیر سے ملنے کا موقع فراہم کیا۔ انھوں نے کشن ریڈی کا بھی یہ کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا کہ وہ پچھلے روز رات دیر گئے یہاں پہنچے، دن بھر مصروف رہنے کے بعد رات کمیونٹی سے ملنے کے لئے وقت نکالا۔

 

منجھے ہوئے ٹوسٹ ماسٹر محمد مبین نے تلگو، اردو اور انگریزی میں محفل کی دلچسپ ترین انداز مین نظامت کی۔ وزیر موصوف کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے انھون نے کہا کہ کشن ریڈی زمین سے جوڑے ایک مقبول عوامی قائد ہین اور ان کی خاص بات ہے کہ وہ ہمیشہ عوام کے لئے دستیاب رہتے ہیں۔ ان کی یہی خوبی ان مقبولیت کا باعث ہے۔ اس موقع پر مسح کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے پچھلے ہفتہ “پرواسی بھارتیہ سمان” سے نوازے گئے ڈاکٹر سید انور خورشید اور آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی

 

سعودی عرب میں پہلی خاتون لوکوپائلیٹ اندرا لوکیش کو مرکزی وزیر کشن ریڈی کے ہاتھون تہنیت پیش کی گئی۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *