اندور: آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کی تاریخ کو ”پرتشٹھا دواداشی“(بھارت کی حقیقی آزادی) کے دن کے طور پر منایا جانا چاہئے جسے کئی صدیوں تک ”پاراچکرا“ (دشمنوں کے حملوں) کا سامنا رہا ہے۔
موہن بھاگوت نے پیر 13/جنوری کے روز کہا کہ ہندوستان کو 15 اگست 1947 کو انگریزوں سے سیاسی آزادی حاصل ہوئی تھی، اُس مخصوص ویژن کے ذریعہ دکھائے گئے راستے کے مطابق ایک تحریری دستور تیار کیا گیا تھا۔
بھاگوت نے زور دے کر کہا کہ رام مندر کی تحریک کسی کی مخالفت کے لئے شروع نہیں کی گئی تھی۔
یہ تحریک بھارت کی ذات کو بیدار کرنے کے لئے شروع کی گئی تھی تاکہ ملک خود اپنے قدموں پر کھڑا ہوسکے اور دنیا کو راستہ دکھا سکے۔