غزہ جنگ تاحال 46 ہزار شہید۔خواتین اور بچوں کی اکثریت شامل

نئی دہلی ۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7  اکتوبر دو ہزار تئیس سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے غزہ پٹی میں شہداء کی تعداد 46,645 ہو گئی ہے جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

 

وزارت صحت نے منگل کو اپنے بیان میں مزید کہا کہ جارحیت کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی تعداد 110,012 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہزاروں متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں کیونکہ قابض اسرائیلی فوجی ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک سے روک رہے ہیں۔

 

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 4 خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں 61 شہری شہید اور 281 زخمی ہوئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *