تلنگانہ میں چینی مانجے سے کانسٹبل کے بشمول 3 افراد زخمی

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف مقامات پر علیحدہ واقعات میں پتنگ اڑانے میں استعمال کئے جانے والے چینی مانجے کی زد میں آنے سے ایک پولیس کانسٹبل کے بشمول تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے چہارشنبہ کے روز یہ بات بتائی۔ یہ واقعات، مکر سنکرانتی تہوار کے حصہ کے طور پر پتنگیں اڑانے کے دوران پیش آئے۔ لنگر حوض ٹرافک پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک کانسٹبل اس وقت زخمی ہوگیا جبکہ پتنگ کا چینی مانجہ ان کے گردن کے اطراف پھنس گیا اور اس مانجے سے ان کی گردن زخمی ہوگئی۔

وہ، منگل کی شام بائک پر نارائن گوڑہ فلائی اوور سے گزر رہے تھے کہ چینی مانجے سے ان کی گردن زخمی ہوگئی۔ مقامی افراد نے انہیں فوری ہاسپٹل منتقل کردیا۔ جہاں مرہم پٹی کے بعد ا نہیں ڈسچارج کردیا گیا۔ اس کانسٹبل کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرلیا۔

دوسرا واقعہ ضلع نظام آباد کے نوی پیٹ میں پیش آیا جہاں ایک30 سالہ شخص کا حلق، مانجے سے کٹنے سے زخمی ہوگیا جس کے نتیجہ میں اس شخض کے گردن سے خون بہنے لگا یہ شخص، بائک پر جارہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیاایک اور واقعہ میں ایک درمیانی عمر کا شخص جو بائک پر جارہا تھا، اس وقت زخمی ہوگیا جبکہ وہ چینی مانجے کی زد میں آگیا اور اس کی گردن پر معمولی زخم آئے۔

بتایا جاتا ہے کہ پتنگ کا چینی مانجہ، اس کی گردن کے اطراف لپٹ گیا جس کے سبب وہ اپنی چلتی ٹو وہیلر سے گرپڑا۔ گزشتہ سال جنوری میں بھی بائک پر جانے والا ایک شخص چینی مانجے سے گردن کٹنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

حیدرآباد سٹی پولیس نے کہا کہ چینی مانجے کی تیاری میں نائیلان دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے جس پر کانچ اور مٹل پاوڈر کا کوٹ کیا جاتا ہے۔یہ مانجہ، عوام کی سیفٹی، پرندوں، جنگلی جانوروں اور ماحول کیلئے خطرناک، جان لیوا ہے۔

یو این آئی کے مطابق شہرحیدرآبادمیں چینی مانجے سے کئی افراد کے زخمی ہونے کے واقعات کے پیش نظرکمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تمام کی ذمہ داری ہے کہ اس چینی مانجے کے استعمال کو روکنے کیلئے رضاکارانہ طورپر آگے آئیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ مانجہ یہ بڑی مقدار میں دستیاب ہے کیونکہ اسے مقامی طور پر بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ ای کامرس ویب سائٹ پر آرڈر کریں گے تو یہ مانجہ آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ای کامرس گوداموں کی تلاشی لی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ منتظمین سے ملاقات کا بھی اہتمام کریں گے۔

تمام افراد کو چاہئے کہ وہ چینی مانجہ کے استعمال کو روکنے کے لیے رضاکارانہ طور پر آگے آئیں۔اس دورانشہرحیدرآباد میں چینی مانجہ سے ایک پولیس کانسٹیبل کی گردن زخمی ہوگئی۔

اس کانسٹیبل کی شناخت لنگرحوض پولیس اسٹیشن سے وابستہ شیوراج کے طورپر کی گئی ہے جو تلک نگرسے بائیک پر جارہاتھا کہ نارائن گوڑہ فلائی اوور کے قریب چینی مانجہ اس کی گردن میں پھنس گیااوراس کی گردن پرگہرازخم آگیا۔مقامی افراد نے اس کو زخمی حالت میں دیکھ کر علاج کیلئے فوری طورپراسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *