پولنگ کے دن رائے دہندگان کے لیے بامعاوضہ تعطیل کا اعلان

[]

دہلی میں کام کرنے والے دوسرے شہروں کے ووٹروں کو بھی پولنگ کے دن تعطیل دی جائے گی، جبکہ پڑوسی شہروں میں کام کرنے والے دہلی کے ووٹروں کو ان کی پولنگ کی تاریخوں کے مطابق چھٹی دی جائے گی

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن / سوشل میڈیا</p></div>

الیکشن کمیشن / سوشل میڈیا

user

نئی دہلی: ووٹنگ فیصد بڑھانے اور انتخابی عمل میں شرکت کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کرشنامورتی نے آر پی ایکٹ 1951 کی دفعہ 135بی کے تحت الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے حکم کو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت قومی دارالحکومت علاقہ دہلی میں پولنگ کے دن ملازمین کو بامعاضہ تعطیل فراہم کی جاتی ہے۔ لوک سبھا کے عام انتخابات کے سلسلے میں قومی دارالحکومت علاقہ دہلی میں پولنگ کا دن 25 مئی 2024 کو مقرر ہے۔

حکم کے مطابق، تمام اہل ملازمین، خواہ وہ سرکاری ہوں یا نجی، جو قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کے ووٹر ہیں، پولنگ کے دن ووٹ دینے کے اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے کے لیے بامعاوضہ چھٹی کے حقدار ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ دہلی میں کام کرنے والے پڑوسی اتر پردیش، ہریانہ اور راجستھان کے ووٹرز کو بھی پولنگ کے دن بامعاوضہ چھٹی دی جائے گی اور اسی طرح پڑوسی شہروں میں کام کرنے والے دہلی کے ووٹروں کو ان کی پولنگ کی تاریخوں کے مطابق بامعاوضہ چھٹی دی جائے گی۔

یہ اقدام ووٹر ٹرن آؤٹ کی اہمیت اور انتخابی عمل کو فروغ دینے میں ہر شہری کے بنیادی کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔ بامعاوضہ چھٹی فراہم کر کے، ای سی آئی کی رہنمائی میں سی ای او دہلی کا مقصد دہلی کے باشندوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے شرکت کو یقینی بنانا اور ووٹر بیداری پھیلانا ہے۔

مزید برآں، متعلقہ سرکاری، پرائیویٹ یا کسی اور اسٹیبلشمنٹ کے آجروں سے حکم کی تعمیل کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ملازمین کو بغیر کسی رکاوٹ کے جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقع حاصل ہو۔ واضح رہے کہ اس حکم کی تعمیل نہ کرنے پر مخصوص دفعات کے تحت جرمانے کے ساتھ سزا بھی ہو سکتی ہے۔ دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر نے قومی راجدھانی علاقہ دہلی کے نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اس موقع کا استعمال کریں اور پولنگ کے دن اپنا ووٹ ڈالیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *