حج 2024 کیلئے مختلف خدمات کے ٹنڈرس کی طلبی

[]

حیدرآباد: حج کیمپ2024 کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے ای ٹنڈرس طلب کئے ہیں۔حج کیمپ میں عازمین حج کوبہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ نے تفسیراقبال (آئی پی ایس) نے شفافیت کیساتھ ٹنڈرس کی تکمیل کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 7مختلف خدمات کے سلسلہ میں ای ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں۔ جن میں غذاء کی فراہمی‘ سپلائنگ کمپنی ٹنٹ (شامیانہ) ودیگر سہولتیں‘حج ہاؤز مینٹنس‘ حج ہاؤز سے عازمین حج کی ائیرپورٹ منتقلی کیلئے اے سی بسوں کاحصول‘

لگیج کی ائیرپورٹ منتقلی کے لئے ڈی جی ٹی ویانس کاحصول‘ کاروں کا کرایہ پرحصول اورسی سی ٹی وی کیمروں کی کرایہ پر خدمات کاحصول شامل ہیں۔

تفسیر اقبال نے مزید بتایا کہ ای ٹنڈرس 19اپریل کو5بجے شام تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے دفتر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی بہ اوقات کار دفتر راست ربط پیدا کرسکتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *