[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ کے سابق انٹیلی جنس افسر اور عسکری شعبے کے موجودہ ماہر سکاٹ رائٹر نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا: صیہونی حکومت کے “نواتیم” ایئربیس پر صبح سویرے ایران کی جانب سے کم از کم سات نئے ہائپرسونک میزائل داغے گئے۔ نواتیم ایف 35 اسرائیلی جنگی طیاروں کا ائیر بیس ہے، جہاں سے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔
ایران کے ایک میزائل کو بھی انٹرسیپٹ نہیں کیا جاسکا۔ بلکہ مجھے یہ کہنے دو کہ اسرائیل بے بسی کی صورت حال سے دوچار ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ شب دمشق میں قونصل خانے پر صیہونی رجیم کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں بعض اہداف کو وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔
اس جوابی آپریشن میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے درجنوں شاہد 131 اور 136 خودکش ڈرونز اور فتاح، سیجیل اور خرمشہر ہائپرسونک میزائلوں سے مقبوضہ علاقوں میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔
حملوں کی اس تباہ کن لہر میں، سپاہ کی ایرو اسپیس فورس نے مقبوضہ علاقوں کی طرف سینکڑوں ڈرون اور میزائل داغے۔