شبِ قدر کے موقع پر مسجد علی با عبداللہ میں مولانا غلام محمد صاحب کو تہنیت پیش 

[]

محبوبنگر 10 اپریل مسجد علی با عبداللہ۔ مومن نگر محبوب نگر میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ونتیس ویں شب کے موقع پرمسجد علی با عبداللہ صدر عبدالر حمان صوفی جلسہ شب قدر کی صدرات انجام دی مسجد کمیٹی کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

 

اس موقع پر مسجد سیکرٹری حاجی سلیم ایڈووکیٹ نے امام اور مؤذن کو گل پوشی اور ہدیہ سے نوازا اس جلسہ میں مہمان خصوصی ریلوے سٹیشن مسجد خطیب مولانا غلام محمد صاحب نے مخاطب کرتے ہوئے کہا رمضان المبارک کی راتوں میں ایک رات شب قدر کہلاتی ہے، جو بہت ہی خیر و برکت والی رات ہے اور جس میں عبادت کرنے کو قرآن کریم میں ہزاروں مہینوں سے افضل بتلایا گیا ہے۔ گویا اس رات کی عبادت پوری زندگی کی عبادت سے زیادہ بہتر ہے۔قرآن کریم کی فضیلت ہے کہ دنیا کے ہر خطے میں پڑھی جانے والی کتا ب ہے جس کے دنیا میں لاکھو ں قاری، حا فظ تیا ر ہو تے ہیں۔ قرآن مجید جیسی عظیم کتاب کا نزول ہے جس میں انسانیت کے تمام تر مسائل کا حل موجود ہے ہمیں اس سے فیضیاب ہونا چاہیے، اس رات میں رب سے سب کچھ مانگنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ عبادت الٰہی بجالانا چاہیے موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی مولانا نے ملک کی سلامتی ، امن و امان کیلیے فلسطینی عوام کیلئے اور دیگر خصوصی دعائیں کی گئیں اس موقع پر الفیض ویلفیئر سوسائٹی صدر جہانگیر بابا نے مسجد عمر آمینہ ریلوے سٹیشن خطیب جناب مولانا غلام محمد صاحب کی جوش وخروش کےساتھ تنیت پیش کی مولانا غلام محمد صاحب پچھلے تیس سال سے زائد عرصے سے مسجد ریلوے سٹیشن میں پابندی کے ساتھ خطابت انجام دیتے آرہے ہیں

 

بطور خاص مبارک راتوں میں اور عیدین کے موقع پر مولانا کی دعا میں سینکڑوں مصلحی شامل رہتے ہیں ۔مسجد علی با عبداللہ کے امام مولانا محمد مبارک قاسمی صاحب اور موزن قادر صاحب کی بھی تہنیت شال پوشی کی گئی اس موقع پر عبدالستار ریلوے سٹیشن مسجد صدر۔ محمد بھائی ۔ محمد رفیع ۔ مرزا خواجہ علی بیگ۔ اور دیگر موجود تھے ۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *