ایران، پاکستان، سعودی عرب، یو اے ای، ملائیشیا اور آسٹریلیا میں کل عیدالفطر منائی جائے گی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں قائم ہلال کمیٹوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر رہبر انقلاب اسلامی کے نذدیک ماہ شوال کا چاند ثابت ہوگیا ہے لہذا کل بروز بدھ یکم شوال اور عیدالفطر ہے۔

ادھر پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں بدھ10 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

اس کے علاہ ملائیشیا اور فلپائن میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل10 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔

دوسری جانب بنگلادیش اور بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جمعرات 11 اپریل کو عید ہوگی۔

 بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

بنگلادیش کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عیدالفطر جمعرات 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *