سسودیا کی عدالتی حراست میں 18 اپریل تک توسیع

[]

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 18 اپریل تک توسیع کر دی۔

راؤزایونیو کی عدالت کی خصوصی جج کاویری باویجا نے درخواست کی سماعت کے بعد آپ کے لیڈر کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا، جو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) دونوں معاملوں میں جیل میں بند ہیں، ۔

مسٹر سسودیا کو سب سے پہلے مرکزی تفتیشی بیوروہ ( سی بی آئی ) نے 26 فروری کو اور ای ڈی نے گزشتہ سال 09 مارچ کو دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

دونوں معاملات میں نچلی عدالت، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے مسٹر سسودیا کی نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔ ان کی کیوریٹیو پٹیشنز بھی مسترد کر دی گئی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *