[]
اس حادثہ کے تعلق سے مزدوروں کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں جب یہ واقعہ پیش آیا تو گیس سے سانس پھولنے لگی اور گلا جلنے لگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گیس پائپ لائن کی مرمت کے دوران کاربن مونوآکسائیڈ، جو زہریلا گیس ہوتا ہے، اس نے آگ پکڑ لی تھی۔ جائے حادثہ پر چاروں طرف دھواں پھیلنے لگا اور سبھی لوگ جان بچانے کے لیے باہر کی طرف بھاگنے لگے۔ دھوئیں کی وجہ سے کچھ لوگوں کی طبیعت ناساز ہو گئی جنھیں علاج کے لیے بوکارو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔