انتخابی کام کیلئے بینک ملازمین کی کم تعداد کا استعمال کیاجائے

[]

حیدرآباد : آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن نے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابی کام کے لیے بینکوں کے ملازمین اور عہدیداروں کی کم تعداد کا استعمال کریں۔

راجیو کمار کو لکھے گئے مکتوب میں، جس کی ایک نقل یواین آئی کو ای میل کی گئی میں جنرل سکریٹری سی وینکٹ چلم نے کہا کہ قبل ازیں کی طرح اس مرتبہ بھر بینک ملازمین اور عہدیداروں کو انتخابی کاموں جیسے بوتھس کی دیکھ بھال اور دیگر متعلقہ کاموں کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے بینک ملازمین اور عہدیداروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جنہیں انتخابی کام کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

کئی بینکوں کی شاخوں میں پہلے ہی عملے کی شدید کمی ہے اور ملازمین اپنے دفتری اوقات میں اپنے روزمرہ کے کام کو مکمل کرنے سے قاصر ہیں۔ اسکول جانے والے بچوں کے لیے اگلے دو ماہ گرمی کی تعطیلات ہیں، بعض بینک ملازمین نے رخصت حاصل کی ہے۔ اس سے شاخوں میں عملہ مزید کم ہو جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *