تلنگانہ این آر آئیز فورم کے زیر اہتمام حسن قرآن خوانی کے مقابلے

[]

ریاض ۔ کے این واصف

سماجی تنظیم “تلنگانہ این آر آئیز فورم ریاض” کے زیر اہتمام طلباء و طالبات کے لئے مقابلہ حسن قراءت انعقاد کیا گیا۔ جس میں جملہ ۹۰ بچون نے حصہ لیا۔ تین زمرون پر مشتمل ان مقابلوں میں ۱۲ لڑکے لڑکیاں انعام کے مستحق قرار پائے۔ اس سلسلہ میں جلسہ تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا جس میں کامیاب طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازہ گیا۔ تقریب کا آغاز نوعمر طالبہ سارہ فاطمہ کی قراءت کلام پاک سے ہوا۔ فورم کے صدر عبدالجبار (انا) کے استقبالیہ کلمات اور فورم کی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالنے کے بعد مولانا شیخ حسین مدنی نے جلسہ سے خطاب کرتے کہا کہ دنیا میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والے ملعون گروہ نے The True Qura’an کے عنوان سے ایک جعلی قرآن بھی شائع کیا ہے۔

 

مسلمانان عالم کو اس شرپسندی کے عمل سے چوکس رہنا چاہئیے۔ انھوں نے کہا کہ آج اغیار کی جانب سے قرآن حکیم پر اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں۔ مولانا حسین نے کہا اب ہمیں اپنے بچوں کو صرف حافظ قرآن بنانا کافی نہیں بلکہ انھیں قرآن فہم بنانا چاہئے تاکہ اغیار کی شرپسندوں کا جواب دیا جاسکے۔ شیخ حسین نے کہا کہ جو بچے قرآن حفظ کرتے ہیں رب کریم ان کے دنیوی علم کے حصول کو آسان بنا دیتاہے۔ اس موقع پر مولانا شیخ ایوب نے محفل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں ہمیں اعمال صالح کرنے اور نیکیاں حاصل کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرنی چاہئیے۔

 

اس ماہ کے لمحہ لمحہ کو عبادات، دل کھول کر صدقہ و خیرات اور ذکر و ازکار مین گزارنا چاہئے۔ اور اس ماہ کو ماہ تربیت مان کر باقی گیارہ ماہ بھی اسی طرح عبادتوں کی پابندی کرنی چاہئیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جنید نے بھی اظہار خیال کیا اور تلنگانہ این آر آئیز فورم کی سرگرمیون کی ستائش کی اور فورم کے صدر عبدالجبار کو حسن قراءت مقابلون کے انعقاد کے لئے مبارکباد پیش کی۔ مقابلوں کی کوآڈینیٹر محترمہ لئیق النساء نے انعام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو اسٹیج پر پیش کیا جنہن تقریب مین موجود سفارتکار معین اختر، بھگوان سنگھ مینا، ڈائریکٹر سکسس انٹرنیشنل اسکول ڈاکٹر سید مسعود اور ریاض کے سماجی حلقون کی معروف شخصیات محمد مبین، ڈاکٹر جنید اور ویرا سوامی وغیرہ کے ہاتھوں صداقت نامے اور تحائف پیش کئے گئے۔

 

قراءت کے آن لائن مقابلوں میں جن طلباء و طالبات نے انعامات صاصل کئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ زمرہ ۱- مین عبداللہ شکیب، ابراھیم عاطف، زمرہ ۲ – مین  ابراھیم جمال، انس محمد الیاس، شیخ عبدالرحمان، زویہ روقیہ، سارہ شکیب اور زمرہ ۳- مین سہریش حسین، یمنا رحمت، آسیہ فاطمہ محمد امین، شاہزین احمد محمد، محمد افرہ دانیہ۔ اس موقع پر محترمہ لئیق النساء کو ان کی بہترین سماجی خدمات کے لئے فورم کی جانب سے تہنیت پیش کرتے ہوئے یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا۔ اس تقریب مین مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات، والدین، ریاض کی سماجی تنظیمون کے اراکین و دیگر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *