[]
کوپن ہیگن: ڈنمارک کے وزیر خارجہ ایل ایل راسموسین نے کہا ہے کہ ان کی حکومت قرآن سوزی کے متواتر واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی پر غور کررہی ہے۔
انہوں نے جمعہ کے دن اپنے مصری ہم منصب سے فون پر بات چیت میں یہ بات کہی۔
انہوں نے ڈنمارک میں ایسے واقعات پر اظہارِ تاسف کیا اور کہا کہ ڈنمارک کی معاشرتی اقدار اس کی عکاسی نہیں کرتیں۔
مصری وزیر خارجہ نے زور دیا کہ حکومت کی طرف سے نہ صرف کارروائی ہونی چاہئے بلکہ دکھائی بھی دینی چاہئے۔
27 جون کو مصری دفتر خارجہ میں ڈنمارک کے سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج درج کرایا گیا تھا۔